Taimur Dawood

تیمور داؤد

تیمور داؤد صاحب نے انڈسٹریل انجینئرنگ میں بیچلرز ڈگری پرڈیو یونیورسٹی امریکہ سے حاصل کی اور کولمبیا یونیورسٹی نیو یارک امریکہ سے ایم بی اے کیا۔ڈیسکون میں شمولیت سے قبل تیمور داؤد نے گراہم پارٹنرز جو کہ ٹیکنالوجی فوکسڈ ہیج فنڈ ہے، کے ساتھ بطور ایکویٹی انالسٹ کام کیا۔ تیمور داؤدمختلف فیلڈز میں 15سال سے زائد تجربے کے حامل ہیں۔ ان فیلڈز میں پروڈکٹ مارکیٹنگ، پروجیکٹ فنانس، اسٹرٹیجی ڈیولپمنٹ اینڈ امپلیمنٹیشن ، ٹرن اراؤنڈ مینجمنٹ ، مرجرز اینڈ ایکوزیشنز شامل ہیں۔ مختلف ڈیسکون کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونے کے علاوہ، تیمور داؤد صاحب دی انڈس انٹر پرینئیور (TiE) کے بورڈ ممبر اور چارٹرڈ ممبر بھی ہیں۔ وہ ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن کے انڈس چیپٹر کے سابقہ صدر بھی ہیں۔ اس وقت وہ ڈیسکون کے وائس چیئر مین کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔