Farooq Nazir

فاروق نذیر

یونیورسٹی گریجویشن کے بعد فاروق نذیر نے پرائس واٹر ہاؤس اور ارنسٹ اینڈ ینگ کے ساتھ کام کرنا شروع کیا ، جب 1984میں یونی لیور نے ان کی خدمات حاصل کیں اور انہیں مینجمنٹ کیرئیر میں کام کرنے کا موقع ملا، جہاں انہوں نے تین بر اعظموں میں ایگزیکٹیو رولز میں کام کیا ۔ یونی لیور میں جناب فاروق نذیر نے اسٹارٹ اپ لیڈر شپ سے لے کر مرجر، ری اسٹرکچرنگ سے لے کر ایک آپریٹنگ بزنس کو بند کرنے تک مضتلف بزنس چیلنجز کا تجربہ حاصل کیا۔یونی لیور کے بعد فاروق صاحب نے لنڈن میں ٹیٹلے GB میں شمولیت اختیار کی اور کمپنی کے پاکستان میں مشترکہ کاروبار پر کام کرنے کی ذمہ داری لی۔گذشتہ برسوں میں انہوں نے بورڈ کے قوانین، اور اپنی اسٹرٹیجک، فنانشل اور رسک مینجمنٹ کی صلاحیتوں، انٹرنیشنل کمپنیوں اور خطے میں فیملی بزنس پر مشتمل پورٹ فولیو تیار کیا ہے۔