فیصل داؤد صاحب ڈیسکون کے وائس چیئر مین ہیں، جوکہ انجینئرنگ اور کنسٹرکشن، کیمیکلز، پاور اور انسپیکشن میں مصروف ادارہ ہے۔وہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہیں۔ سال 2000میں ڈیسکون میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سے انہوں نے انجینئرنگ ، کیمیکلز اور مینجمنٹ پوزیشنز سمیت دنیا بھر میں ایگزیکٹو مینجمنٹ پوزیشنز پر کام کیا ہے۔ ان ذمہ داریوں سے قبل فیصل ابوظہبی میں تعینات تھے جہاں ان کی ذمہ داری ڈیسکون انجینئرنگ کیلئے ہیڈ انٹر نیشنل بزنس ڈیولپمنٹ کی تھی اور وہ پورے GCCریجن کے ذمہ دار تھے۔ فیصل ڈیسکون انجینئرنگ مینوفیکچرنگ ڈویژن کے سربراہ تھے اور ان کی تعیناتی مینوفیکچرنگ فسیلٹی شارجہ میں تھی۔ انہوں نے بطور ہیڈ پروجیکٹ مینجمنٹ سسٹم اور لاہور میں ڈیسکون ٹریژری منیجر بھی خدمات سر انجام دیں۔ اس وقت وہ ڈیسکون انجینئرنگ کے چیف فنانشل آفیسر ہیں۔ فیصل داؤد نے میٹریل سائنس اور انجینئرنگ میں کورنیل یونیورسٹی سے بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی جبکہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری کولمبیا یونیورسٹی سے حاصل کی۔ فیصل داؤد صاحب نومبر 2014 کو ڈیسکون کے وائس چیئر مین بنے۔ اس وقت وہ لمس (لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز) میں نیشنل مینجمنٹ فاؤنڈیشن کے بورڈ میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔