Faisal Dawood

آصف قادر

جناب آصف قادر ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کے خود مختار ڈائریکٹر ہیں۔وہ تھل لمیٹڈ میں خود مختار نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹرائی پیک فلمز لمیٹڈ میں خود مختار نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بھی ہیں اور اینگرو پولیمر ٹریڈنگ (پرائیوٹ ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں۔ جناب آصف قادر ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز پرائیوٹ لمیٹڈ اور یونی کول پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیئر مین بھی ہیں۔ وہ ٹرائی پیک فلمز لمیٹڈ، سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، اینگرو انرجی لمیٹڈ، اینگرو پاورجن لمیٹڈ، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ، دی کراچی اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ، جنکوانگ جان (پرائیوٹ) لمیٹڈ، نیشنل انڈسٹریل پارکس ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔ قبل ازیں آصف قادر صاحب اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے ڈائرکٹر اور سینئر نائب صدر تعینات ہوئے اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے صدر مقرر کئے گئے۔ وہ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ ، اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ، اینگرو فوڈز لمیٹڈ، اور اینگرو پاورجن لمیٹڈ کے بورڈ میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی یو ایس اے سے انڈر گریجویٹ ڈگری حاصل کی۔