جناب علی اسرار حسین آغا ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کے خود مختار ڈائریکٹر ہیں۔وہ وارڈ ہوویل انٹرنیشنل کے منیجنگ پارٹنر اور ہیڈ آف انڈسٹریل پریکٹس ہیں۔ قبل ازیں آغا صاحب آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر اور نائب صدر تھے ۔ آغا صاحب آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل رہے ہیں اور سوڈا ایش بزنس میں بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی پاکستان سے کیمیکل انجینئرنگ میں بی ایس سی کیا اور ڈریکسل یونیورسٹی امریکہ سے ایم بی اے کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہاؤرڈ بزنس اسکول یو ایس اے سے ایڈوانس مینجمنٹ پروگرام کی ڈگری حاصل کی۔