slider-text

ڈیسکون آکسیکیم کے بارے میں

ڈیسکون آکسیکیم 2008میں قائم ہوئی او ر تیزی سے پاکستان کی ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کی زبردست مسابقتی مارکیٹ کی لیڈر بن گئی۔اس نے بین الاقوامی علاقائی مارکیٹ میں اپنے قدم جما لئے ہیں۔کمپنی کے پاس عالمی معیار کے مینوفیکچرنگ ایسیٹس ، R&D اور قومی/بین الاقوامی سپلائی چین کی صلاحیت موجود ہے۔کمپنی کے کارپوریٹ دفاتر مینو فیکچرنگ اور R&D سہولیات کے ساتھ شیخو پورہ میں موجود ہے۔ کمپنی ڈیسکون انجینئرنگ کے کیمیکل کاروبار کا حصہ ہے۔ کمپنی ڈیسکون کے طریقے سے کام کرتی ہے یعنی کاروبار اور ذمہ دارانہ رویہ۔اس سے مراد پائیدار کیمسٹری، لوگوں اور ماحول کا احترام، ایک ذمہ دار ادارے کے طور پر کام کرتے ہوئے ان قابل ذکر چیلنجوں سے نمٹنا جن کا ہمارے اسٹیک ہولڈرز کو سامنا ہے۔ کمپنی حفظان صحت، حفاظت، ماحولیاتی اور پائیدار ترقی کیلئے ایک تجربہ کار ٹیم کی حمایت کے ساتھ غیر معمولی عزم کی تکمیل ، مثالی کسٹمر سروس، مصنوعات کے معیار، بلا رُکاوٹ سپلائی چین، اور تکنیکی سروس فراہم کرتی ہے۔30 جون 2016 تک بزنس نے اپنے مشن کی توثیق کرتے ہوئے 4.8ملین کام کے گھنٹوں کی تکمیل کی اور وہ بھی کسی انجری میں وقت کے زیاں کے بغیر ۔ ہم ٹیکسٹائل، فوڈ/بیوریج کے تحفظ اور دیگر صنعتی اور کنزیومر مارکیٹس کیلئے ان کی ضرورت کے مطابق کیمیکلز سپلائی کرتے ہیں۔اسکے علاوہ ڈیسکون پلپ، پیپر، کاسمیٹکس اور الیکٹرانکس مینو فیکچرنگ کیلئے بین الاقوامی مارکیٹس میں مواقع تلاش کر رہی ہے۔ ہماری مہارت ہمارے گاہکوں کے ساتھ ہمارے تعلقات کی بنیاد ہے کہ کس طرح ہم ان کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں۔ کمپنی اپنے گاہکوں کے ساتھ اپنے طویل مدتی تعلقات کی قدر کرتی ہے، اور اپنی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے جدید طریقے فراہم کرنے کیلئے بھر پور طور پر کام کرتی ہے. ہمارے کسٹمر کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے، کمپنی اپنے کسٹمرز کی سائٹس پر بلک مصنوعات کی اسٹوریج اور ہینڈلنگ کا نظام فراہم کرنے میں پاکستان میں صف اول کی کمپنی ہے. کمپنی کم قیمت اور دیرپا حل فراہم کرنے کے لئے سرمایہ کاری ،مؤثر سپورٹ اور متبادل وسائل فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کی فیلڈ انجنیئرنگ ٹیم نئی تنصیبات کیلئے آن سائٹ نظام کی تعمیر، بحالی، نظام کی منتقلی اور کمیشننگ فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کی ریگولیٹری ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ مصنوعات لاگو کرنے کیلئے مطلوبہ ایپلیکیشنز کیلئے موزوں ہے، اور کاروباری رہنمائی فراہم کرتی ہے کیونکہ کاروبار نئی مصنوعات اور اایپلیکیشن میں جدت کو ممکن بناتا ہے. ڈیسکون کو اپنی ان ہاؤس لیبارٹری کی سہولیات سے وسیع توثیقی اعداد و شمار فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ ادارے کی ان معلومات کی تائید تیسرے فریق اور آزاد بین الاقوامی منظوری ایجنسیوں کی طرف سے کی گئی ہے ۔ عالمی مارکیٹوں کی جانب توجہ مبذول کرتے ہوئے ، HP مارکیٹ 2017 تک.6 4 ملین ٹن تک پہنچنے کی پیش گوئی ہے۔ یہ سب سے بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے، جس میں مجموعی طور پر کیمیکل کی صنعت کی آمدنی کا 12۔15 فیصد حصہ شامل ہے۔ HP پر مبنی ایپلی کیشنز کے بڑے اجزاء سمیت ٹیکسٹائل، پلپ اور کاغذ اور سیمی کنڈکٹر کی صنعت اگلے دس سال آئندہ 10سال کے اندر پر آکسائڈ کی طلب پر اثر انداز ہونے کی امید ہے۔ پر آکسائیڈ انڈسٹری میں تمام اہم رجحانات تیار مال کی فراہمی کی مارکیٹوں میں متحرک ہونے کے ساتھ مطابقت پذیر ہونے کا امکان ہے۔ اسکیل،جدید ٹیکنالوجی، کم مینوفیکچرنگ لاگت اور اعلی معیار کی مصنوعات کو پائیدار منافع کے لئے اہم سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان میں مارکیٹ کی ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور بین الاقوامی مارکیٹس کے لئے ڈیسکون آکسیکیم کو اچھی پوزیشن حاصل ہے. اس کے کاروباری ماڈل ، جدید ترین ٹیکنالوجی،بے مثال مصنوعات کے معیار، کسٹمر سروس کے وسیع پیمانے پر تجربے اور اپنے کسٹمرز کے ساتھ قریبی شراکت داری ڈیسکون کے تابناک مستقبل کی نوید ہے۔

مشن

ہمارے مشن کی 4بنیادیں ہیں جس میں حفاظت، جدت،پائداری اور صارفین کی توجہ کا مرکز شامل ہے۔ہمارا بہترین حفاظتی ریکارڈ کمپنی کا اہم اثاثہ ہے۔حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ایک محفوظ ادارے کی پہنچان رکھنا ہماری اولین تر جیح ہے۔اعلٰی معیاری پراڈکٹس اور جدید ایپلیکیشنزہمارا فخر ہیں جو صنعت کاری اور تکنیکی مہارت کا نتیجہ ہیں۔جدت ہماری انڈسٹری کا لازمی جزو ہے اور اس کے لئے ہم ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ہم بین الاقوامی وابستگی کے ساتھ ایک انڈسٹری لیڈر کے طور پرجانتے ہیں کہ کامیابی صرف محنت سے ملتی ہے۔ہمارا عزم ہے ترقی،پائداری اور محفوظ طریقوں پر عمل در آمد۔ کاروبار کی اہمیت اور وسعت ہمارے محنتی لوگوں کے عزم کی وجہ سے قائم ہے۔تکنیکی مہارت اور بہترین حل کی فراہمی صارفین کی ہر ضرورت کو پورا کرتی ہے

وژن

ہمارا وژن ہائڈروجن پر آکسائیڈ کی بنیاد پر تمام آکسیدیٹیو کے حل فراہم کرتے ہوئے پاکستان کا معروف سپلائیر بننا ہے جسے ٹیکسٹائل،غذائی تحفظ ،ماحولیات اور دیگر شعبوں سے متعلقہ انڈسٹریز سے منسلک ٹیکنالوجیز سراہیں۔ "ڈیسکون آکسی چیم" کا یقین کاروباری ایمانداری اور اخلاقی قواعد پر ہے جو تمام قوانین کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہیں۔ یہ صلاحیت ہمارے عزم کی امین ہے۔ہمارا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے معیاری کارپوریٹ ذمہ داریوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

چیف فنانشل آفیسر

محمد ثاقب عباس

کمپنی سیکریٹری

عبدالسہیل

آڈٹ کمیٹی

فاروق نذیر

چیئر مین

تیمور داؤد

ممبر

علی اسرار حسین آغا

انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر

انٹر پرائز رسک مینجمنٹ کمیٹی

عمران قریشی

چیف ایگزیکٹیو آفیسر

تیمور داؤد

بورڈ نومینی

عبدالسہیل

کمپنی سیکریٹری

محمد ثاقب عباس

چیف فنانشل آفیسر

محمد فاروق

منیجر شیرڈ سروسز

عامر جاوید

ڈپٹی منیجر کمپلائنس اینڈ رپورٹنگ

ہیومن ریسورس اینڈ ریمیونیریشن کمیٹی

علی اسرار حسین آغا

چیئر مین

فاروق نذیر

ممبر

تیمور داؤد

ممبر

کمپلائنس کمیٹی

عمران قریشی

چیف ایگزیکٹیو آفیسر

عبدالسہیل

کمپنی سیکریٹری

محمد ثاقب عباس

چیف فنانشل آفیسر

محمد فاروق

منیجر شیرڈ سروسز

یاور محمود

پلانٹ منیجر

عامر جاوید

ڈپٹی منیجر کمپلائنس اینڈ رپورٹنگ

بینکرز

الائیڈ بینک لمیٹڈ

بینک الحبیب لمیٹڈ

حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ

بینک MCB

لیگل ایڈوائزرز

میسرز حسن اینڈ حسن ایڈوکیٹس

سرمایہ کاروں کیلئے کمپنی کی رابطے کی تفصیلات

جناب عبدالسہیل

کمپنی سیکریٹری

Abdul.Sohail@descon.com

کمپنی انفارمیشن

کمپنی کا اسٹیٹس
پبلک لمیٹڈ کمپنی
کمپنی رجسٹریشن نمبر اور نیشنل ٹیکس نمبر
رجسٹریشن نمبر 0048862
نیشنل ٹیکس نمبر 6-2276192
سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر 28-002-2847-04-03

کمپنی کے آڈیٹر کا نام

میسرز اے ایف فرگوسن اینڈ کو
چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس

انٹرنل آڈیٹرز

میسرز کے پی ایم جی تاثیر ہادی اینڈ کو
چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس

شیئر رجسٹرار

میسرز کورپ لنک (پرائیویٹ ) لمیٹڈ
ایریا کمرشل K-1,ونگز آرکیڈ
ماڈل ٹاؤن ، لاہور 53000
+92 42 35887262, 35839182 :فون

پلانٹ سائٹ

لاہور شیخوپورہ روڈ KM-18
پاکستان,لاہور
+92 42 3797 1822-24 :فون
+92 42 3797 1831 :فیکس

رابطہ

رجسٹرڈ آفس
ڈیسکون ہیڈ کوارٹرز
فیروز پور روڈ KM-18
لاہور پاکستان
DOL@descon.com